پاک سر زمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی

01:03 PM, 4 Apr, 2018

کراچی: پاک سر زمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی۔ متحدہ کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی پی ایس پی میں شامل ہو گئے اور شمولیت کا باقاعدہ اعلان آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔

مزید پڑھیں:'عدالت نے خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو حکومت عمل در آمد کرے'

مزمل قریشی ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے این اے 253 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور ناہید بیگم نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر نائلہ منیر نے کہا تھا میں نے ایم کیو ایم میں 31 سال گزارے اور کبھی کرپشن نہیں کی جبکہ ایم کیو ایم میں اجتماعی نہیں انفرادی سوچ رہ گئی ہے۔ ناہید بیگم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں اقراباء پروری اورآپس کی چپقلش ہو رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں