اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران صحافیوں کی درخواست پر ذیشان بٹ کے قتل کا نوٹس لے لیااور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قتل سے قبل آڈیو ریکارڈنگ میں نے بھی سنی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ’’میرے شوہر ابھی تک جوان ہیں ‘‘ثانیہ مرزا شعیب ملک کیلئے میدان میں آ گئیں
واضح رہے کہ ذیشان بٹ ٹیکس معلومات لینے تحصیل سمبڑیال کی یونین کونسل بیگووالاکے چیئرمین عمران چیمہ کے پاس گیا تھا جہاں ملزم نے فائرنگ کرکے صحافی کو قتل کردیا گیا اور ڈی پی او سیالکوٹ نے ایک ہفتے گزرنے کے بعدکل تفتیشی ٹیم دے دی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں