عائشہ خان نے اپنے منگیتر کی تصویر مداحوں سے شیئر کر دی

10:08 AM, 4 Apr, 2018

لاہور: عائشہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤںٹ پر اپنے منگیتر میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں مداحوں کے پیار اور دعاؤں پر شکر گزار ہیں

عائشہ نے لکھا میں نے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کچھ عرصہ قبل کیا تھا کیونکہ میں شوبز کی چکا چوند سے دور رہنا چاہتی ہوں۔

یاد رہے کہ عائشہ خان نے 18 برس قبل یعنی 2000 میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اس دوران انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں تاہم گذشتہ ماہ مارچ میں انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا لیکن اُس وقت انہوں نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔

اب عائشہ نے اپنے ہونے والے شوہر کی تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا ہم چند سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور گذشتہ برس ہم نے منگنی کی۔

اپنی پوسٹ میں عائشہ نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے اپنی شادی کے سلسلے میں پرائیویسی کی بھی درخواست کی۔

اگرچہ عائشہ نے اپنی شادی کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اداکارہ کا ولیمہ رواں ماہ 15 اپریل کو ہوگا اور یقیناً رخصتی اس سے ایک دو دن قبل ہی ہو گی۔ عائشہ خان کے ہونے والے شوہر عقبہ حدید ملک بھی پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو وائرل

مییجر عقبہ حدید ملک برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 میں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ میجر عقبہ حدید کے والد بریگیڈیئر حدید ملک کا تعلق بھی پاکستان آرمی سے ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں