مقبوضہ کشمیر اسلام کی بنیاد پر آزاد ہوگا: آسیہ اندرابی

12:26 AM, 4 Apr, 2018

لاہور : چیئرپرسن دختر ملت کشمیر آسیہ اندر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اسلام کی بنیاد پر آزاد ہوگا ، بھارت 70 سے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے بیٹھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن دختر ملت کشمیر آسیہ اندر نے نیو ٹی وی کے پروگرام "حرف راز "میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اسلام کی بنیاد پر آزاد ہوگا ، بھارت 70 سے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے بیٹھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم خلافت کیلئے لڑ رہے ہیں ، ہم آزادی کیلئے قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں اور دے بھی رہے ہیں ۔

آسیہ اندرابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  کے مظالم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔

مزیدخبریں