یاماہا کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ YB125Z موٹرسائیکل متعارف

لاہور: معروف آٹو موٹر کمپنی یاماہا موٹر نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اپنی وائے بی 125زی موٹر سائیکل متعارف کروادی

08:46 PM, 4 Apr, 2017

لاہور: معروف آٹو موٹر کمپنی یاماہا موٹر نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اپنی وائے بی 125زی موٹر سائیکل متعارف کروادی۔ تفصیلات کے مطابق نیا ماڈل YB125Z اپنے ہم پلہ ماڈلز کے مقابلے میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ جیسے انجن بیلینسز، نئی کشادہ اور چوڑی سیٹ جس پر پوری فیملی باآسانی سفر کرسکتی ہے ،ہیلوجن بلب کے ساتھ زیادہ روشن ہیڈلائٹ،سیلف سٹارٹر گئیراور یہ سب ایک نہایت قوت خرید قیمت ایک لاکھ پندرہ ہزار نوسو میں دستیاب ہوگی،یہ ماڈل عوام کے لئے اپریل کے وسط تک دستیاب ہوگا۔

یاماہا جاپان کے ایگزیکٹو جی ایم سیٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے پانچویں بڑے موٹر سائیکل فروخت کرنے والے ممالک میں شامل ہے، یاماہاجاپان، پاکستان کو آنے والے وقت میں مزید بڑی مارکیٹ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ اس موقع پر یاماہا موٹر پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایشی کاوانے کا کہنا تھا انکا نیا ماڈل انکے لیے ایک نئے ہتھیار کی طرح ہے۔ یاماہا موٹر پاکستان آنے والے چند سالوں میں 100,000موٹر سائیکلیں بیچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اور یہ ماڈل اس ٹارگٹ تک پہنچنے کے لیے مدد گار ثابت ہو گا۔

مزیدخبریں