راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں جماعت الاحرار کے 8 افراد نے ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔ جماعت الاحرار کے ان کارندوں نے مہمند ایجنسی میں پاک فوج کے آگے ہتھیار ڈالے۔ ہتھیار ڈالنے والے افراد میں اکبر، گل، سراج اور ان کے پانچ ساتھی شامل ہیں۔
تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والے مشتبہ دہشت گردوں کی مزید معلومات شیئر نہیں کی گئیں کی آیا وہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں میں ملوث تھے یا نہیں۔واضح رہے کہ کالعدم جماعت الاحرار نے ماضی قریب میں ملک میں متعدد دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والا خودکش حملہ بھی شامل ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوئے تھے۔دہشت گرد گروپ نے گزشتہ جمعہ کو پاراچنار میں امام بارگاہ کے باہر بازار میں بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کرنے کا دعویٰ کیا، جس میں 22 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے