لندن: کچھ لوگوں کو وزن کم کرنے کا جنون سوار ہوتا ہے اور وہ کئی طرح کی ورزشیں کرتے ہیں اور کھانے پر بھی کنٹرول کرتے ہیں لیکن ایک غلطی جو کچھ لوگ کرتے ہیں وہ اپنا وزن کرتے ہوئے مشین کا استعمال ہے۔آئیے آپ کو چند ایسی غلطیوں سے آگاہ کرتے ہیں۔
روزانہ وزن کرنا
آپ کو چاہیے کہ کبھی بھی روزانہ کی بنیاد پر وزن نہ کریں کیونکہ اس طرح آپ کے ذہنی تناﺅمیں اضافہ ہوگا۔کوشش کریں کہ ایک ہفتے یا 10دن بعد اپنا وزن کیا جائے۔
وزرش کے بعد وزن کرنا
جب بھی آپ ورزش کریں گے تو جسم سے پسینہ نکلنے سے وزن کم ہوگا اور اس کے فوری بعد وزن کرنے سے آپ کا وزن کم ہوگا۔ لیکن جب آپ ایک لیٹر پانی پئیں گے تو اس کی وجہ سے آپ کاوزن ایک کلوگرام تک بڑھ سکتا ہے لہذا ورزش کے بعد کبھی بھی وزن نہ کریں۔
دوست کے گھر وزن کرنا
جس مشین پر آپ اپنے گھر میں وزن کرتے ہیں تو ہمیشہ اسی مشین کا استعمال کریں کیونکہ دوست کے گھر وزن کرنے سے ممکن ہے کہ وہ مشین صحیح نہ ہو۔
دن کے مختلف اوقات میں وزن کرنا
اس بات کو عادت بنالیں کہ ایک ہی وقت پر وزن کیا جائے۔کبھی ایسا نہ کریں کہ کبھی صبح اور کبھی شام کو وزن کیا جائے کیونکہ ہم دن میں مختلف چیزیں کھاتے اور پیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا وزن کم اور زیادہ ہوتا رہتا ہے۔
کپڑوں میں وزن کرنا
کبھی بھی بھاری کپڑوں کے ساتھ وزن نہ کریں بلکہ ہر بار وزن کرتے ہوئے ہلکے پھلکے کپڑے زیب تن کریں۔
وزن کرنے والی مشین کارپٹ پر
جس مشین کو وزن کرنے کے لئے استعمال کریں تواسے کسی سخت جگہ پررکھیں اور کارپٹ یا نرم جگہ پر نہ رکھیں۔
مہینے کے مخصوص ایام
یہ شرط صرف خواتین کے لئے ہے۔ ان دنوں میں خواتین کے جسم میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لہذا ان دنوں میں وزن نہیں کرنا چاہیے