برطانیہ الطاف حسین کے معاملے پر ایک فرد کو دو طرفہ ریاستی تعلقات پر ترجیح دے رہا ہے , ناصر جنجوعہ

10:02 PM, 4 Apr, 2017

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ برطانیہ بانی ایم کیو ایم کے معاملے پر ایک فرد کو دو طرفہ ریاستی تعلقات پر ترجیح دے رہا ہے . انتہا پسند برطانیہ میں مقیم ہیں اس سلسلہ میں برطانیہ پاکستان کی معاونت کرے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے برطانوی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔مشیر قومی سلامتی برطانوی رویے کو افسوسناک قرار د یتے ہو ئے کہا کہ برطانیہ بانی ایم کیو ایم کے معاملے میں ایک فرد کو دو طرفہ ریاستی تعلقات پر ترجیح دے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچ انتہا پسند برطانیہ میں مقیم ہیں اس سلسلہ میں برطانیہ پاکستان کی معاونت کرے۔ملاقات میں خطے میں سرگرم کالعدم تنظیموں، کشمیر کی صورتحال، بانی ایم کیو ایم کے خلاف مقدمات اور بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ برطانوی وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ وفد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور اسکی مسلح افواج کا کردار قابل ستائش ہے۔

مزیدخبریں