اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان برطانیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا اجلاس ہوا مریم اورنگزیب نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے پارلیمانی استحکام اور ارکان پارلیمینٹ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے سیکریٹریٹ قائم کر دیا گیا ہے.
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے برطانوی وفد کو پاکستان میں پارلیمانی نظام اور سیاسی اصلاحات پر بریفنگ بھی دی اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمینٹ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے سیکریٹریٹ قائم کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ارکان کے ساتھ سٹاف کی استعداد کار میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔