فلاڈلفیا: نیند کی کمی انسان کے اندر بہت سے بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے ، آج ہر انسان اپنی نیند کے بارے میں غفلت کا شکار نظر آتاہے۔ جہاں نیند کی کمی انسانی جسم میں کئی مسائل جنم لیتے ہیں تو وہیں ماہرین نے چونکا دینے والی تحقیق کرکے انسانوں کومزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند پوری نہ کرنے سے ہڈیاں بھی کمزور پڑسکتی ہیں۔
یہ تحقیق امریکی اسپتالوں میں آنے والے ایسے مریضوں پر کی گئی جنہیں نیند پوری نہ ہونے کی شکایت تھی اور اسی وجہ سے وہ صحت کے کئی مسائل کا شکار بھی تھے۔ ایسے افراد میں جہاں مختلف جسمانی، ذہنی اور دماغی امراض نمایاں طور پر دیکھے گئے وہیں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ان کی ہڈیاں ایسے لوگوں کی نسبت کمزور تھیں جو پوری نیند لیتے تھے اور تازہ دم ہوکر جاگتے تھے۔
اس بات کی تصدیق کے لیے ایک اور مطالعے میں 20 سے 65 سال تک کی عمر کے رضاکاروں کو سونے اور جاگنے کے ایک خاص تجربے سے گزارا گیا جس میں انہیں 3 ہفتے تک پوری نیند نہیں لینے دی گئی۔ مطالعے کے اختتام پر معلوم ہوا کہ ان افراد میں ہڈیوں کی نشوونما کرنے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار پروٹین کی کارکردگی متاثر ہوئی جس سے ان تمام لوگوں میں ہڈیاں نسبتاً کمزور پڑگئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی عمر میں مسلسل ناکافی نیند کے اثرات زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں جن کے نتائج ”اوسٹیوپوروسس“ نامی ایک بیماری کی شکل میں بھی ظاہر ہوتے ہیں جس میں ہڈیاں نرم اور بھربھری پڑنے لگتی ہیں جب کہ اس سے خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔اس تحقیق کے نتائج فلوریڈا میں امریکا کی ”دی اینڈوکرائن سوسائٹی“ کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔
نیند کی کمی آپ کی ہڈیوں کو کمزور بنا سکتی ہے، ماہرین
فلاڈلفیا: نیند کی کمی انسان کے اندر بہت سے بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے ، آج ہر انسان اپنی نیند کے بارے میں غفلت کا شکار نظر آتاہے۔ جہاں نیند کی کمی انسانی جسم میں کئی مسائل جنم لیتے ہیں تو وہیں ماہرین نے چونکا دینے والی تحقیق کرکے انسانوں کومزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند پوری نہ کرنے سے ہڈیاں بھی کمزور پڑسکتی ہیں۔
08:27 PM, 4 Apr, 2017