سوشل میڈیا گستاخانہ مواد،ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، چوہدری نثار

08:21 PM, 4 Apr, 2017

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

 اسلام آباد میں علما ء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی کبھی اجازت نہیں دے گی اور ملک میں اس طرح کی سرگرمیاں روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے امت مسلمہ کے ساتھ گستاخانہ مواد کی اشاعت کا معاملہ اٹھایا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان مذموم سرگرمیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مقدس ہستیوں کی گستاخی کی اجازت نہیں دی جائیگی.

مزیدخبریں