لندن: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں جیو پولیٹیکل صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے امن و سلامتی سے متعلق پاکستان کے کردار پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا سی پیک خطے میں اقتصادی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔شرکا نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔
اس سے پہلے پاکستانی ہائی کمیشن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ آرمی چیف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے غیر رسمی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے پاکستانی کمیونٹی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
آرمی چیف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ پاک فوج پاکستان کے تخفظ کے لیے تیار ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں