بھٹو کی برسی ، حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کیلئے آنے والے کھانے پر جیالے ٹوٹ پڑے

06:50 PM, 4 Apr, 2017

گڑھی خدابخش: گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی کے موقع پر حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کیلئے آنے والے کھانے پر جیالے ٹوٹ پڑے اور پولیس کے دیکھتے ہی دیکھتے جیالے کھانا ہڑپ کرگئے اور پولیس اہلکار بھوکے ہی رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب ہورہی تھی کہ جیسے ہی پولیس اہلکاروں کیلئے پولیس وین کھانا لے کر پہنچی تو جیالے اس پر ٹوٹ پڑے اور سارا کھانا پلک جھپکتے ہی ہڑپ کرگئے جبکہ پولیس اہلکار بھوکے ہی رہے گئے ۔

مزیدخبریں