میلی نظر رکھنے والوں سے ڈرے تھے نہ اب ڈریں گے: آصف علی زرداری

05:41 PM, 4 Apr, 2017

گڑھی خدا بخش: پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا میلی نظر رکھنے والوں سے پہلے بھی نہیں ڈرے تھے اور اب بھی نہیں ڈریں گے۔ ہر دور میں اتار و چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا 15 دن پنجاب میں بیٹھا تو کاغذی شیروں کا برا حال ہو گیا تھا۔

بی بی شہید نے اپنی کبھی بات نہیں صرف اور صرف پاکستان کی بات کی ہے۔ ہوئے آصف علی زرداری نے مزید کہا پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں جاؤں گا اور دیکھنا سارے پیٹو بھاگیں گے۔ آج صرف بجلی دو گنی مہنگی نہیں ہوئی، پانی کی بھی قلت ہو گئی ہے۔ شہید بھٹو نے نیوکلیئر پروگرام دیا لیکن آج لوگوں کے پاس پانی و بجلی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا پاناما کا فیصلہ آنے کا بھی انتظار کر رہے ہیں ہم نہیں سمجھتے پاکستان میں کبھی بھی انصاف ہوا ہے۔ آج دیکھنا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں ہوتا ہے یہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو نیو کلیئر طاقت نواز شریف نے بنایا۔آصف علی زرداری نے کہا الیکشن اسی سال ہو گا اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں