۔ممبئی : کرینہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ مانتی ہیں کہ دوران حمل ایک عورت کو بہت احتیاط کرنا پڑتی ہے لیکن یہ تمام باتیں کبھی میرے لیے مشکلات کا باعث نہیں بنیں،ماں بننا میری زندگی کا نیا موڑ ہے اور میں ہر روز نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں۔ یہ ایک طویل سفر ہے لیکن میں اور سیف علی خان اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ بھارت میں عام طور پر عورت سے ایسے ہی سوال پوچھے جاتے ہیں کہ آپ کی شادی کو بہت وقت ہوگیا پھر بچے کیوں نہیں ہے۔ یہ تمام باتیں مجھے کبھی پریشان نہیں کرتیں کیونکہ مجھے پتہ ہے مغربی ممالک میں خواتین 40 برس کی عمر کے بعد بھی ماں بنتی ہیں۔ اس لیے کہ جب آپ ماں بننا چاہتی ہیں تو پھر اس کے وقت کا انتخاب بھی خود ہی کرنا چاہیے۔
کرینہ کپور خان گزشتہ برس ماں بنی تھیں لیکن تب سے وہ مسلسل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں پہلے ان کے بچے تیمور کا نام سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر بحث کا باعث بنا اور اب بحیثیت ماں بچے کی پرورش میں ان کے کردار پر سوال اٹھائے جارہے ہیں. کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ کسی کو یہ رائے دینے کا حق حاصل نہیں کہ میں کس طرح کی ماں ہوں۔