حکومت سے مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

05:14 PM, 4 Apr, 2017

اسلام آباد: حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے دو روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رہنما آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن تاج آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے سیلز ٹیکس 30 جون تک نہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور سیلز ٹیکس کے معاملے پر نمائندہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

واضح رہے سے آئل ٹینکر ایسویسی ایشن کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل سستی روی کا شکار ہو گئی تھی اور کراچی میں 10 سے 20 فیصد پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں