راولپنڈی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے کمانڈر سدرن کمانڈ اور کمانڈر افغان نیشنل آرمی کے درمیان ہاٹ لائن رابطے میں پاک افغان سرحدی امور پر بات چیت کی گئی۔
دونوں فریقین نے ہاٹ لائن کے قیام اور رابطوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہاٹ لائن رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان میں آنیوالی دہشت گردی کی نئی لہر کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔
ان حالات کے پیش نظر پاکستان نے طورخم سرحد کو بھی بند کر دیا تھا تاہم 20 مارچ کو وزیراعظم نواز شریف نے جذبہ خیر سگالی کے تحت طورخم سرحد کو کھولنے کا حکم دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں