نیب میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں و تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری

04:04 PM, 4 Apr, 2017

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں و تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر محمد الطاف باوانی کو ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی، ڈائریکٹر جنرل چیئرمین سکریٹریٹ ناصر اقبال کو ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی، ڈائریکٹر جنرل (آپریشن) نیب راولپنڈی عتیق الرحمن کو ڈائریکٹر جنرل (آپریشن) نیب بھکر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر نیب سکھر فیاض احمد قریشی ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن ڈویژن عاصم لودھی اسی پے سکیل پر ڈائریکٹر چیئرمین سیکریٹریٹ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی منظوری کے بعد یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں