جولوگ ایمانداری اورمحنت کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں، ان کو کامیابیاں ملتی ہیں,حمائمہ ملک

جولوگ ایمانداری اورمحنت کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں، ان کو کامیابیاں ملتی ہیں,حمائمہ ملک

03:37 PM, 4 Apr, 2017

لاہور: اداکارہ حمائمہ ملک نکا کہنا ہے  کہ جولوگ ایمانداری اورمحنت کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں، ان کو کامیابیاں ملتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے پاکستان میں مجھے بہترین کام ملا اوراس کی وجہ سے ہیمجھے شہرت ملی۔بالی ووڈ میں ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کیا جن کی کہانی، کاسٹ اورمیوزک کے ساتھ میرا کردارجاندار ہو۔ پہلی ہی فلم کو اچھا رسپانس ملا اورپھربالی وڈ کے اہم ایوارڈ ’مصالحہ ایوارڈ 2014ء‘ میں مجھے ایوارڈسے نوازا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کی ابتداء ہے اور انہیں ابھی بہت سی کامیابیاں اپنے نام کرنا ہیں۔ مجھے فن اداکاری میں وہ کارنامے انجام دینا ہیں جو اس سے پہلے کسی پاکستانی فنکارکے کریڈٹ پرنہیں ہیں۔

مزیدخبریں