بلوچستان اسمبلی کا اجلاس،گوادر میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ زیر بحث

02:02 PM, 4 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

گوادر میں اربوں روپے کے زمینوں کی الاٹمنٹ اور اس میں ہونے والی کرپشن کی باز گشت بلوچستان کے اسمبلی اجلاس میں بھی سنائی دی .اجلاس اسپیکر راحیلہ درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔حزب اختلاف کے رکن زمرک اچکزئی نے پوائنٹ آف آرڈر پر گوادر میں اراضی کی الاٹمنٹ کا معاملہ اٹھایا ۔

اراکین اسمبلی نے غیر قانونی الاٹمنٹ کا ذمہ دارسابق حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ صوبائی وزیر مال جعفر خان مندوخیل نے ایوان کوبتایا کہ سابق سینیئر ایم بی آر نے گوادر میں چالیس ارب روپے کی اراضی کی الاٹمنٹ کی تھی ۔اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے ترقیاتی فنڈز فوری ریلیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس پر سپیکر راحیلہ حمید درانی نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں ہونی چائیے اورتمام اپوزیشن اراکین کے فنڈز ریلیز کیئے جائیں۔

مزیدخبریں