انگلیوں کی لمبائی سے شخصیت کے راز جانیں

01:38 PM, 4 Apr, 2017

انگلیوں کی لمبائی سے شخصیت کے راز جانیں

اسلام آباد: پاؤں کی انگلیاں، ہاتھوں کی بناوٹ، دانتوں کی ساخت غرض ہمارے جسم کی ہر چیز ہماری شخصیت کا پتہ دیتی ہے۔آج ہم آپ کو رنگ فنگر (انگوٹھی والی انگلی) کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ کس طرح شخصیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

فنگر ون اگر کسی شخص کی چھوٹی انگلی، رنگ فنگر کے پہلے سرے (خانے) تک پہنچ رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص تنہائی پسند ہے اور اپنی تنہائی میں صرف اسی شخص کو برداشت کرتا ہے جو اس کے ذہنی معیار سے مطابقت رکھتا ہو۔

ایسے افراد بہت باوقار انداز میں گفتگو اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ فنگر ٹو اگر چھوٹی انگلی، رنگ فنگر کے پہلے خانے سے بڑی ہو تو ایسا شخص متاثر کن گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ اپنے جذبات کا اظہار کسی سے بھی کرسکتا ہے۔

ایسے افراد میں سخاوت اور رحم دلی کی عادت بھی موجود ہوتی ہے اور ان عادات کی وجہ سے بعض لوگ ان کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ فنگرز تھری اگر چھوٹی انگلی، رنگ فنگر کے پہلے خانے سے بھی چھوٹی تو ایسے افراد اپنے جذبات کا بآسانی اظہار نہیں کرسکتے۔

یہ دوسروں سے بہت امیدیں وابستہ کرلیتے ہیں اور جب وہ امیدیں پوری نہیں ہوتیں تو یہ لوگ بہت مایوس ہوتے ہیں۔آپ کی یہ دو انگلیاں آپ کے بارے میں کیا بتاتی ہیں؟

مزیدخبریں