پنجاب میں چار روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

01:30 PM, 4 Apr, 2017

لاہور: پنجاب میں چار روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز ایک مرتبہ پھر بند کر دیئے گئے۔ حکومت نے لو ڈشیڈنگ میں اضافے کے سبب سی این جی سیکٹر کو فراہم کی جانے والی گیس پاور سیکٹر کو دے دی جس کے باعث تمام سی این جی اسٹیشنز بند کر دیئے گئے۔

سنٹرل چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا سی این جی کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں نہیں جب دل کرتا ہے بند کر دیئے جاتے ہیں۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ حکومت نے نجی سیکٹر کو ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے اب ہم اپنی ایل این جی خود درآمد کریں گے اور سی این جی کے شعبے کو دوبارہ بحال کرائیں گے۔

حالیہ چند برسوں کے دوران سوئی گیس کی شدید قلت سے پنجاب میں 2300 میں سے 1320 اسٹیشنز بند ہو چکے ہیں جب کہ 980 آپریشنل ہیں۔ گیس کی قلت اور حکومت کی عدم توجہی کے باعث 350 ارب روپے کی سرمایہ کاری والا یہ سیکٹر تباہی کے دہانے پر ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں