لاہور :رشتہ کے تنازعہ پر دو نوبیاہتا بہنوں کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا گیا،پولیس کے مطابق گاو¿ں 10،چودہ ایل کے رہائشی غلام قادر کی دو بیٹیوں نویدہ اورفریدہ کی شادی بالترتیب 32-35،چودہ ایل کے محمد اسلم سہو اورناصر حسین سے ہوئی ،رخصتی کے اگلے روز دونوں نوبیاہتا بہنیں اپنے شوہروں کے ہمراہ میکے گئیں تو مقامی دربار پرحاضری سے واپسی پر ملزمان احمدرضا اور علی رضا نے اپنے دیگر مسلح ساتھیوں حسنین،بورا اور فیض احمدوغیرہ کے ہمراہ انہیں زبردستی روک لیا۔
اور اسلحہ تان کردونوں بہنوں کو زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈال لیا اور فرار ہوگئے،وجہ عناد یہ ہے کہ مقامی شخص اللہ یار کے بیٹے احمد رضا اور علی رضا دونوں مغوی بہنوں سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر والدین نے انکی شادی کسی اور جگہ کردی،پولیس نے مغوی دلہن نویدہ کے خاوند محمداسلم سہو کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
رشتہ کے تنازعہ پر دو بہنیں اسلحہ کے زور پر اغوا
01:21 PM, 4 Apr, 2017