لاہور: کیمرہ کے آگے سیاسی حریف اور کیمرہ کے پیچھے دوست۔ حریفوں پر لفظی گولہ باری کرنے والے عابد شیر علی کو جہاز میں منظور وٹو اور علیم خان کے ساتھ بیٹھنا پڑ گیا۔ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی، پیپلز پارٹی کے منظور وٹو اور پی ٹی آئی کے علیم خان نے برابر نشستوں پر فضائی سفر کیا۔
تینوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ پرواز میں نشستیں سیاسی بنیاد پر نہیں ملتیں اور سب مسافر ہوتے ہیں۔ عابد شیر علی کو لوڈ شیڈنگ پر سوالوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن لائنیں لوڈ برداشت نہیں کر پاتیں اور ٹرپنگ ہو جاتی ہے۔ سیاسی حریفوں کے ساتھ بیٹھے عابد شیر علی کبھی مسکرائے اور کبھی نروس بھی نظر آئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں