ماسکو: روسی میڈیا کے مطابق ٹرین میں بم ڈیوائس نصب کرنے والے مشتبہ شخص کا تعلق وسطی ایشیا سے ہے۔ زیرِ زمین ٹرین اسٹیشن میں ہونے والے دھماکوں میں 11 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے۔
روسی صدر پیوٹن نے واقعے کی جگہ پر پھول رکھے اور جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں دہشت گردی سمیت تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے گا۔
روس کے وزیرِ اعظم نے فیس بک پوسٹ میں دھماکے کو 'دہشت گرد' حملہ قرار دیا۔ جاپانی وزیر ِ اعظم نے مرنے والے افراد اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اسرائیل نے روس سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر سرکاری عمارت کو روسی پرچم کے رنگوں میں ڈھال دیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بھی دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں