سیالکوٹ: شیرون کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ اس نے خودکشی کی، وکیل نائلہ

سیالکوٹ: شیرون کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ اس نے خودکشی کی، وکیل نائلہ

سیالکوٹ: یکم فروری کو بڈیانہ کے علاقہ سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی تھی, لاش کے فنگر پرنٹ اور ڈی این اے سمپل لینے کے بعد امانتاً دفنا دیا گیا, ایک ماہ دس دن کے بعد شیرون بھٹی کے نام سے شناخت ہوئی شیرون کے والدین نے الزام لگایا کہ نائلہ نے فیس بک پر دوستی کے بعد شیرون کو قتل کیا گیا تھا۔


اب سیالکوٹ میں شیرون قتل کیس میں نئے انکشافات منظر عام پر آگئے جس میں انکشاف کیا گیاشیرون اور نائلہ نے باقاعدہ شادی کی تھی یہ دعوی ملزمہ نائلہ کی وکیل کی طرف سے سامنے آیا ہے۔
شیرون اور نائلہ کی شیرون کی والدہ کے ساتھ تصویر نیو نیوز نے حاصل کر لی,شیرون کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ اس نے خودکشی کی تھی۔ انتقال سے پندرہ دن قبل شیرون نے بلیڈ سے بازوں پر کٹ لگا لیے تھے بلیڈ سے شیرون کٹ لگنے کی تصاویر بھی نیو نیوز نے حاصل کر لیں۔


پیمز ہسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق شیرون نے انتقال کے پندرہ دن پہلے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی , نائلہ کی وکیل الفریڈ گل کا کہنا ہے کہفیس بک پر دوستی کی باتوں میں صداقت نہیں نائلہ اور شیرون نے شیرون کے گھر پر شادی کی تھی ۔