اسلام آباد: پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا ایک بار پھر یو ٹرن۔ سابق آرمی چیف جنرل کیانی پر الزامات پھر وضاحت پیش کر دی۔ کہتے ہیں کہ انہوں نے جنرل کیانی پر الزام نہیں لگایا جبکہ اس حوالے سے انکا بیان پارٹی موقف نہیں بلکہ انکے اپنے ذاتی خیالات تھے۔
نجی چینل پر انٹرویو کے دوران نعیم الحق نے جنرل کیانی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا۔
I have not accused Gen Kayani of anything but asked him for clarification of insinuations levelled against him in a national newspaper.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) April 4, 2017
سعودی عرب، امریکا اور کیانی نے اسکیم کے تحت نواز شریف کو جتوایا۔ اسی اسکیم کے باعث ہمیں بے شمار سیٹوں سے محروم ہونا پڑا۔ کیانی نے مشرف کے لیے اہم رول ادا کیا۔ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ جنرل کیانی کا جھکاؤ نواز شریف کی طرف تھا۔
انتخابات میں آر اوز پر پریشر ڈال کر نواز شریف کو جتوایا گیا۔ 2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا۔ جنرل کیانی کو چیلنج کرتا ہوں اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کریں۔انہی الزامات کو قومی اخبار کے ایک سنیئر صحافی نے بھی اپنے کاغذوں میں جگہ دی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں