اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر کے ملازمین پر دفتری اوقات میں فیس بک اور ٹویٹر استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن دفاتر میں یہ پابندی سائیبر حملوں سے نمٹنے کے لیئے کی لاگو کی گئی ہے ۔
جاری کیئے جانے والے سرکولر کے مطابق ملازمین دوران ڈیوٹی فیس بک اور ٹویٹر استعمال نہیں کر سکیں گے ۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہناہے کہ ہم نے یہ پابندی صر ف احتیاطی تدابیر کے طور پر لاگو کی ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے خبریں آ رہی تھیں مگر کچھ دفاتر نے اپنے ملازمین پر پابندی کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔