وفاقی حکومت نے نئی پنشن سکیم متعارف کرا دی

 وفاقی حکومت نے نئی پنشن سکیم متعارف کرا دی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نئی پنشن سکیم متعارف کرا دی ہے۔ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

نئی پنشن سکیم فوج کے یکم جولائی 2025 کے بعد بھرتی ہونے و الے ملازمین پر لاگو ہوگی۔ کنٹریوبیوٹری پنشن سکیم فنڈ سے متعلق وزارت خزانہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئی پنشن اسکیم کے تحت ملازم پنشن کے لیے بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ادا کرے گا۔

نئی پنشن سکیم کے تحت حکومت پنشن کے لیے بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد ادا کرے گی جب کہ نئی سکیم یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے سول ملازمین پر لاگو ہوگی۔


ای سی سی نے پنشن سکیم میں ترامیم یکم جولائی 2024 سے لاگو کرنے کی سفارش کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی سے آنے والے نئے ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری پنشن سکیم متعارف کرائی جائے گی، موجودہ پنشنرز کے لیے بھی نئے رولز متعارف کرائے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں