کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے حامی ، اگر سیاسی مسئلہ ہے تو ہم تیار ہیں۔ :وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مذاکرات کے حامی ، اگر سیاسی مسئلہ ہے تو ہم تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے یہ کہتے ہیں کہ آزاد بلوچستان کی بنیاد رکھیں، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل ہوں تو بہت اچھی بات ہے ۔
سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ جب بلوچستان میں الیکشن ہوتے ہیں تب الزامات لگتے ہیں، معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جو لوگ دہشت گردی کررہے ہیں وہ کیا کہتے ہیں، جو لڑ رہا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ میں سڑک کیلئے جنگ کررہا ہوں۔