سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل مؤخر 

05:09 PM, 3 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل مؤخر  کردیاگیا۔ 

قومی اسمبلی اجلاس کے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا گیا، بل حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چوہدری نے پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری آبادی 25 کروڑ سے زائد ہے، سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترمیمی بل کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔بعد ازاں پی ٹی آئی نے بیرسٹر دانیال کے بل کی مخالفت کردی۔


اس پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدلیہ کو چھٹیوں میں کمی کے حوالے سے سوچنا ہو گا۔بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل مؤخر کردیا۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز میں مختلف قانونی معاملات کے ماہر ججز کی ضرورت ہے، یہ بل نجی ممبر بل کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا، آئین کے آرٹیکل 74 کے تحت یہ بل نجی رکن پیش نہیں کر سکتا۔

مزیدخبریں