پی ٹی اے کو فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق 5 بولیاں موصول

پی ٹی اے کو فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق 5 بولیاں موصول

اسلام آباد :پی ٹی اے کو فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق 5 بولیاں موصول ہوگئی ہیں۔

ٹیلی کام ریگولیٹر کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا تھا انہیں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کی نیلامی کے لیے 5 عالمی کنسلٹنٹس ایتھا کنسلٹنگ لمیٹڈ، ڈیٹیکان کنسلٹنگ ایف زیڈ ایل ایل سی، فرنٹیئر اکنامکس لمیٹڈ، کوم کونسلٹ (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس کی جانب سے ٹیکنیکل اور مالیاتی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

 پی ٹی اے  نے بتایا کہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے قوانین کے مطابق ان بولیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے حال ہی میں قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشنز کو بتایا کہ 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی زیر غور ہے اور مارچ 2025 تک ہونے کا امکان ہے۔
تاہم یہ عمل حکومت کے اندر اہم اختلافات کی زد میں ہے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میں موجود چند حکام ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے کم ریٹس پر اضافی اسپیکٹرم جاری رکھنے کی حمایت کر رہےہیں

مصنف کے بارے میں