ناقص کارکردگی؛ بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی پوسٹیں وائرل

ناقص کارکردگی؛ بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی پوسٹیں وائرل

راولپنڈی:ناقص کارکردگی کی وجہ سے بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی پوسٹیں وائرل ہورہی ہیں۔بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فیل ہونے کے سبب سوشل میڈیا سائٹس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ انکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جعلی پوسٹیں بھی وائرل ہورہی ہیں۔

اس ابتدائی پوسٹ کے کچھ ہی سیکنڈ میں اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز جعلی ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک مختلف پیروڈی اکاؤنٹ سے ہوا، جو تیزی سے وائرل ہو گیا اور میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔

بابراعظم، جو کھیل کے طویل فارمیٹ میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہیں، بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ محض 11 بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم مسلسل 106 ٹیسٹ اننگز میں 331 رنز بناسکے ہیں جس میں کوئی ففٹی شامل نہیں۔

مصنف کے بارے میں