سرداراختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

سرداراختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل ) کے سربراہ  سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی  کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

 پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پریس کانفرنس میں بات کرتے ہو ئے  اختر مینگل نے کہا کہ میں آج قومی اسمبلی سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں کیونکہ  میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاست، صدر اور  وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے۔

  بی این پی سربراہ نے کہا ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں عزت سے بات کرنا سیکھایا، ملک میں حکومت نام کی رہ گئی ہے۔

اخترمینگل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگالوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، اب کسی ادارے پر یقین نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے خود کہا بلوچستان ہمارے ہاتھوں سے نکل چکا ہے، میں نے اپنی پارٹی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا، بلوچستان کے معاملے پرلوگوں کی دلچسپی نہیں ہے۔

واضح رہے اختر مینگل این اے 256 سے رکن  قومی اسمبلی  منتخب ہوئے تھے ۔