چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں اضافہ

10:45 AM, 3 Sep, 2024

کیلیفورنیا: اے آئی  مصنوعی ذہانت رکھنے والا چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔اے آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کا اجراء 2022ء میں کیا گیا، یہ چیٹ بوٹ صارف کے پوچھنے پر انسانی طرز کے جوابات تیار کر سکتا ہے۔

؎

رپورٹ کے مطابق  اے آئی کی طرف سے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے لیے اکاؤنٹ کی شرط ختم کرنے کے بعد صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ اس کے 100 ملین ہفتہ وار فعال صارفین ہیں۔

مزیدخبریں