مراد سعید کے پی کے انتظامی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کر رہے، بیرسٹر سیف

مراد سعید کے پی کے انتظامی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کر رہے، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا:پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کی انتظامی معاملات میں مداخلت کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کی وضاحت آ گئی ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور مراد سعید میں رابطے کی کوئی خبر نہیں  اور نہ ہی  وہ   انتظامی معاملات میں کوئی مداخلت  کر رہے ہے۔

ان کا مزید کہا کہ کے پی کے معاملات پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا مکمل اختیار ہے، شکیل خان کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے مراد سعید سے کوئی بات نہیں کی، شکیل خان سے متعلق فیصلہ گڈ گورننس کمیٹی رپورٹ کے تناظر میں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عاطف خان سے متعلق بھی وزیراعلیٰ کا مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں، مخالفین غلط خبریں پھیلا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔