شدید بارشیں ،ایشیا کپ   کے لیے  کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پر غور،فیصلہ 48 گھنٹوں میں ہوگا

07:24 PM, 3 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کولمبو: موسم کی خرابی اور بارشوں کی وجہ سے  کولمبو میں ایشیا کپ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس خدشے کے پیش نظر ایشیا کپ کا  وینیو تبدیل کرنے پرغور کیاجارہا ہے اور اس بارے  میں اہم فیصلہ 24 سے48  گھنٹوں میں ہوگا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کولمبو میں شیڈول میچز ڈمبولا یا پالی کیلے منتقل کئے جاسکتے ہیں۔اے سی سی نے ممبر بورڈز کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اے سی سی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم فیصلہ کریگی۔

سری لنکا ان دنوں مون سون بارشوں کی زد میں ہے اور دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ 5 دنوں سے بارشیں ہو رہی ہیں،  یہیں پر ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کے تمام میچز اور فائنل کھیلا جانا ہے اسی وجہ سے وینیو کوتبدیل کرنے پر غور کیاجارہا ہے۔ 

مزیدخبریں