بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفدایشیا کپ کے میچ دیکھنے کے لیے   کل پاکستان پہنچے گا

07:02 PM, 3 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفدایشیا کپ کے میچ دیکھنے کے لیے   کل پاکستان پہنچے گاپی سی بی کی دعوت پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا تین رکنی وفد کل دوپہر واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گا۔ بھارتی وفد کی قیادت بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کریں گے، وفد میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا بھی شامل ہوں گے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف بھارتی مہمانوں کا واہگہ بارڈر پر استقبال کریں گے۔ بھارتی وفد پی سی بی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔بھارتی وفدایشیا کپ کے میچ دیکھنے کے علاوہ گورنر ہاؤس میں عشائیے میں بھی شرکت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ایشیا کپ کےلیے متعدد کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو دعوت دی ہے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پی سی بی 4 ستمبر کو تمام بورڈز کے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دے گا۔

مزیدخبریں