کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اب بلاول بھٹو کی سربراہی میں مافیا کا مقابلہ کریں گے۔مرتضی وہاب نے کراچی میں یوم دفاع کی مناسبت سے خواتین سائیکل پریڈ کی تقریب میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب بلاول بھٹو کی سربراہی میں مافیا کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں ہر ٹیلنٹ ہے لیکن ہم نے منفی سوچ مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ لیاری نے بہترین آرٹسٹ اور فٹبالرز دیے، بہتری کا سفر اسی طرح جاری رہے گا۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دھرنا دینے یا بینرز لگانے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، لیاری میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں۔