کراچی:پاکستانی موسیقار بلال مقصود نے بچوں کے لیے آن لائن پپٹ شو کا آغاز کردیا ۔اس شو کا مقصد پاکستانی بچوں کو ار سے محبت کو فروغ دینا اور آگہی ہے ۔اس بارے میں مشہور پاکستانی موسیقار بلال مقصود کاکہنا ہےکہ میں نے پاکستانی بچوں کے لیے ایک آن لائن پپٹ شو "پکے دوست "کا آغازکیا ہے ۔ یہ شو بچوں کو تفریحی انداز میں تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ مزاح کا پہلو بھی اجاگر کرے گا۔
بلال مقصود نے مقبول پاکستانی پاپ راک بینڈ 'سٹرنگز' کی بنیاد رکھی تھی جو مارچ 2021 میں ختم ہوگیا تھا۔بلال مقصود کاکہنا تھا کہ سٹرنگز کے ختم ہونے کے بعد سے میں اس پراجیکٹ پر کام کررہا تھا ۔ میں نے پچھلے سال بچوں کے لیے چند نظمیں تخلیق کیں۔
کراچی میں شو کے آغاز کے موقع پر بات کرتے ہوئے موسیقار کا کہنا تھا کہ اردو زبان میں بچوں کے لیے کوئی گانا نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹے میکائل کی پیدائش کے بعد سے پریشانی ہوئی ۔ انہوں نے اپنے اس پراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ
یہ میرا زندگی بھر کا جنون کا منصوبہ تھا۔ جب میرا پہلا بیٹا میکائل پیدا ہوا تو میں سوچتا تھا کہ ہمارے پاس اردو میں بچوں کے لیے گانے کیوں نہیں ہیں۔ہم سہیل رانا کی موسیقی سن کر بڑے ہوئے ہیں۔ آج بھی جب ہم ان کے گانے سنتے ہیں تو اپنے بچپن کی یادوں میں کھو جاتے ہیں۔ جب میرے بچے بڑے ہو رہے تھے تو ایسی کوئی چیز نہیں تھی۔ اس کے بجائے انہوں نے سیسمی سٹریٹ، میری پاپینز کو سنا۔
پاکستان میں شو "کلیاں" نشر کیاجاتھا تھا۔ جسے ایوارڈ یافتہ کٹھ پتلی اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر فاروق قیصر نے تخلیق کیا اور آواز دی تھی۔ آج تک، انکل سرگم اور ماسی مسیبتے کو پاکستان کی افسانوی کٹھ پتلی جوڑی کے طور پر شمار کیا جاتا ہے، لیکن جنوبی ایشیائی ملک نے شاید ہی کبھی ایسا شو دوبارہ پیش کیا ہو۔
مقصود کے مطابق پکا دوست چار اقساط پر مبنی ہے، ہر ایک کا اوسط دورانیہ 15 منٹ ہے ۔اس شو میں بچوں کے لیے کل آٹھ سکٹس اور 13 گانے شامل ہیں، جن میں تعلیم (حروف تہجی، دنوں کے نام) سے لے کر زندگی کے اسباق شامل ہیں، جبکہ 100 سے زائد افراد کی ٹیم نے اس پروجیکٹ پر کام کیا جس میں چھ اہم کردار ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پکے دوست میں بہت ساری چیزیں بچوں سے متاثر ہوتی ہیں اور صرف والدین ہی اسے سمجھ سکتے ہیں۔ خیال بچوں کے مواد میں موجود بڑے خلا کو پُر کرنا ہے۔ پپٹ شوز ہماری میراث ہیں جسے ہم آگے بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ یہ نئے دور کے میڈیا میں نظر آئے۔میں تمام والدین کو گوگل کرنے اور اپنے بچوں اور پورے خاندان کے ساتھ پکا دوست دیکھنے کا مشورہ دوں گا۔