کراچی: نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا ہے کہ گھوٹکی،کشمور،جیکب آباد،کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کی تیاری مکمل ہے۔اغوا کاروں کا سراغ لگالیا ہے ۔ کچے اور پکے میں سب جگہ آپریشن ہوگا۔
نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اچھے لوگوں کو تعینات کرنے سےسندھ میں امن آ جائےگا۔ہم صاف اور شفاف الیکشن کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔رانی پور واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،۔بچوں کو کام کیلئے جو گھروں میں چھوڑ دیتے ہیں واپس کروائیں گے۔