لاہور: ایشیا کپ2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دوپہر 2۔30 پر مد مقابل ہوں گی۔
Bangladesh choose to bat against Afghanistan ????
— ICC (@ICC) September 3, 2023
Who are you rooting for?#AsiaCup2023 pic.twitter.com/LxJNffesVJ
افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے کپتان شکیل الحسن نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، اچھا سکور دینے کی کوشش کری گے۔
ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔ لاہور میں ہمیں شائقین کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔
ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کا یہ دوسرا میچ ہے، بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ کا پہلا میچ کھیلے گی۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے ہمیں سپورٹ کرنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ باؤلنگ ہماری طاقت ہے، اب ہم نے بیٹنگ پر بھی خاصی توجہ دی ہے۔ جو ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی جیت اس کی ہو گی ۔ پچھلی کچھ سیریز میں ہمارا مڈل آرڈر بہتر نہیں تھا لیکن ہم نے اب اس پر کام کیا ہے۔ سکیورٹی بہت زیادہ ہے، پاکستان میں بہت اچھی میزبانی ملی۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کے کوچ چندیکا ہتھورو سنگھے نے کہا کہ افغانستان کا باؤلنگ اٹیک دنیا کا بہترین باؤلنگ اٹیک ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے آخری بار 2008 میں قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے کھیلا تھا۔ افغانستان کے لیے، یہ پاکستان میں ان کا پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔