خاتون بھکاریوں کی سرغنہ گرفتار

01:19 PM, 3 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک
خاتون بھکاریوں کی سرغنہ گرفتار

 لاہور: لاری اڈہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون بھکاریوں کی سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ لاری اڈہ گریٹر اقبال پارک کے گرد و نواح میں بھکاریوں سے بھیک منگواتی تھی۔

ملزمہ پردیسیوں اور سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد سے بھیک کی آڑ میں رقم بٹورتی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ صنم عرف سکینہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر کے  تفتیش جاری ہے۔

اے ایس پی سلمان ظفر نے لاری اڈہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزیدخبریں