وزیر اعظم ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ 

11:06 PM, 3 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے میرے عہد کے مطابق حکومت پاکستان نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور بین الاقوامی شہرت کی حامل فرم سے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ یہ ادارے رقم کی آمد اور ترسیل سمیت اس کے استعمال کا آڈٹ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آڈٹ رپورٹس کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں