دنیا میں ایک لاکھ 40 ہزار پیغمبر آئے : عمران خان کا اب تک کا سب سے بڑا بلنڈر 

10:12 PM, 3 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

بہاولپور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ویسے تو اپنی تقاریر میں اکثر غلطیاں کر جاتے ہیں لیکن آج انہوں نے بہاولپور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلنڈر کردیا ۔ انبیاء علیہم السلام کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 40 ہزار کردی ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کبھی اپنی تقریروں میں جرمنی اور جاپان کی سرحد ملا دیتے ہیں، کبھی ہندوستان کی آبادی ایک ارب 400 کروڑ کردیتے ہیں  ۔دن دن پہلے انہوں نے پاکستان کی آبادی قیام پاکستان کے وقت پہلے 40 کروڑ اور پھر تصحیح کرنے پر 40 لاکھ بتائی۔

آج وکلا کنونشن میں انہوں نے ایک بار پھر بلنڈر کیا اور انبیاءعلیہم السلام کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار بتائی ۔ہال میں تقریباً تمام افراد ہی پڑھے لکھے تھے لیکن کسی نے بھی ان کی تصحیح ںہیں کی۔ 

مزیدخبریں