بڑھتی قیمتوں پر ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا عندیہ دے دیا

09:03 PM, 3 Sep, 2022

ایل پی جی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے خلاف ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہاوگرا نے قیمت 212 روپے مقرر کی لیکن فروخت 280 روپے میں ہورہی ہے  اگر 10 ستمبر تک قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا  گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2496 مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 3300  روپے میں فروخت  کیا جارہا ہے جبکہ سیلاب  سے متاثرہ علاقوں ایل پی جی  270 سے 300 روپے فی کلو  میں ٖفروخت کی جارہی ہے ۔ 

مزیدخبریں