معروف ہدایت کار اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید سے متعلق اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خلیل الرحمان قمر نے اپنے بیان کی وضاحت کی اور کہا 'میں حیران ہوں کہ میرا ذرا سا مذاق یو ٹیوبرز سے ہضم کیوں نہیں ہوتا‘۔
خلیل الرحمان قمر نے مزید لکھا کہ’ ارے بھائی لوگو، جب تک میرے قلم میں دم ہے میں انشا اللّٰہ ہمایوں سعید کیلئے لکھتا رہوں گا‘۔
خیال رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے نجی چینل پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اب میں مہوش حیات کے لیے نہیں لکھوں گا، اور ہمایوں سعید کےلیے بھی لکھ لکھ کر تھک چکا ہوں۔