ایشیا کپ ، بھارت کے ساتھ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا

05:38 PM, 3 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

دبئی : ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت سے میچ سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ شاہین آفریدی ، محمد وسیم کے بعد اب شاہنواز دھانی بھی ان فٹ ہوگئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق شاہنواز دھانی  کل بھارت کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ وہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سائیڈ اسٹرین انجری ہے لہٰذا میڈیکل ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک شاہنواز دھانی کی انجری کا معائنہ کرے گی ۔شاہنواز دھانی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں