لندن: متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان کی طرف سے ابراج گروپ کے سابق مالک عارف نقوی کی ذریعے پی ٹی آئی کو دی گئی عام انتخابات میں میڈیا مہم کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
فنانشل ٹائمز سے وابستہ سینئربرطانوی صحافی سائمن کلارک نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ووٹن کرکٹ نے 30 اپریل 2013 کو شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے 20 لاکھ ڈالر وصول کیے۔ چھ دن بعد ووٹن کرکٹ نے 575,000 ڈالر طارق شفیع کو بھیجے جو سابق وزیر اعظم عمران خان کے دوست ہیں۔ طارق شفیع نے یہ رقم پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جس کی دستاویزات موجود ہیں۔
سائمن کلارک کا کہنا تھا کہ ووٹن کرکٹ نے طارق شفیع کے علاوہ 6 دن بعد یعنی 6 مئی 2013 کو انصاف ٹرسٹ کو بھی 625,000 ڈالر بھیجے۔ یہ ٹرسٹ طارق شفیع اور عمران خان کے قریبی دیگر دوستوں نے بنایا تھا۔
https://twitter.com/ClarkWriting/status/1565995695190024194
سائمن کلارک کا کہنا ہے کہ یہ رقم اس کے بعد دو میڈیا مینجمنٹ فرموں یعنی 'کمیونیکیشن اسپاٹ' اور 'گروپ ایم' کو پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے لیے ٹرسٹ اکاؤنٹ سے بھیجی گئی ۔ان دونوں کمپنیوں نے پی ٹی آئی کے لیے اشتہائی مہم چلائی ۔
واضح رہے کہ سائمن کلارک کی طرف سے کیے گئے انکشافات ایف آئی اے کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات میں بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔