گوگل دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے ، گوگل اپنے صارفین کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے کچھ نیا کرنے کی دھن میں رہتا ہے۔اس نے ایسی ہی ایک کامیاب کوشش کی ہے۔
گوگل کروم ایپ اینڈرائیڈ ڈیوائسز یا کمپیوٹر میں استعمال ہوتا ہے لیکن صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے فکر ،ند رہتے ہیں انکی اس فکر کو دور کرنے کیلئے گوگل نے کچھ عرصے قبل نیا سیکیورٹی ٹول متعارف کرایا تھا۔
حکام کے مطابق ان ہانسڈ سیف براؤزنگ استعمال کرنے سے ہیکنگ حملوں سے متاثر ہونے کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ اس فیچر سے صارفین زیادہ محفوظ براؤزنگ کرسکتے ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ٹول مشتبہ فائلز سے آگاہ کرتا ہے اس سیٹنگ سے صارفین ویب براؤزنگ کے دوران زیادہ محفوظ رہ سکتے ہیں ۔
اس آپشن کو استعمال کرنے کیلئے اینڈرائیڈ ڈیوائس یا کمپیوٹر پر گوگل کروم اوپن کریں اور تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کر کے سیٹنگز پر کلک کریں ، پھر پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی پر کلک کرتے سیکیورٹی پر جائیں اس کے بعد کمپیوٹر پر ان ہانسڈ پروٹیکشن پر کلک کریں اور اینڈرائیڈ پر سیف براؤزنگ کے آپشن کا انتخاب کریں۔
یاد رہے کہ یہ سیٹنگ صرف ایک ڈیوائس میں ان ایبل ہوگی۔